دلچسپ و عجیب 1 min read · November 22, 2025

جس نے اپنی مصنوعی ٹانگوں کو چھپانے کی بجائے گلے لگا لیا

 خوبصورتی، جوانی اور فیشن کی دنیا میں جہاں ہر قدم پر مخصوص معیارات پر پورا اترنے کا دباؤ ہوتا ہے، وہیں ایک نوجوان خاتون نے نہ صرف اپنی منفرد پہچان کو قبول کیا بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے لیے حوصلے اور خود اعتمادی کی علامت بن گئی ہیں. سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک تصویر نے دھوم مچا دی جس میں ایک خوبصورت نوجوان خاتون ، ایک ہوٹل کے کوریڈور سے گزارتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ان کے ہاتھ میں کوئی ہینڈ بیگ نہیں بلکہ ان کی اپنی مصنوعی ٹانگیں ہیں، جنہیں وہ کسی فیشن کی طرح پُراعتماد انداز میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ یہ  مشہور امریکی ماڈل لیریک ماریاہ ہِرڈ ہیں

 ایک وقت تھا جب لیریک ماریاہ ہِرڈ اپنی مصنوعی ٹانگوں کو لوگوں کی نظروں سے چھپاتی تھیں۔ آج وہی ۲۸ سالہ ماڈل انہیں فخر سے اٹھائے ہوٹل کے لابیز میں سے گزر رہی ہیں، جیسے کوئی قیمتی اثاثہ اٹھا رہی ہوں۔ یہ منظر دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ وہی لڑکی ہے جسے بچپن میں ہیل پہننے سے منع کیا جاتا تھا۔

لیریک ‘ایمینیوٹک بینڈ سنڈروم’ کے ساتھ پیدا ہوئیں، ایک نایاب حالت جس کی وجہ سے ان کی دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ موجود نہیں تھا اور ان کا ایک ہاتھ بھی مکمل طور پر تشکیل نہ پا سکا تھا۔ بچپن کے وہ دنوں میں جب تمام لڑکیاں ہیل پہن کر پارٹیوں میں جاتی تھیں، لیریک کو ڈاکٹروں کے حکم پر اپنی مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ گھر بیٹھنا پڑتا تھا۔

ان کی زندگی میں موڑ اس وقت آیا جب ۲۰۱۹ میں انہیں دو نئی مصنوعی ٹانگیں ملیں۔ ایک “برٹھا” نامی جو روزمرہ کے استعمال کے لیے تھی، جبکہ دوسری “ٹینا” نامی خاص طور پر ہیل والے جوتوں کے لیے بنائی گئی تھی۔ اس موقع پر ایک اسٹائلسٹ نے ان کی مدد کی اور بالآخر وہ دن بھی آیا جبلیریک نے پہلی بار ہیلز پہنیں۔

ایک معمولی سا واقعہ جس نے سب کچھ بدل دیا۔ ان کے ایک ساتھی نے تجویز دیا کہ وہ اپنی “ٹینا” نامی ٹانگ کو تبدیل کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائیں۔ یہ محض سات سیکنڈ کی ویڈیو تھی، مگر ان سات سیکنڈوں نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ ویڈیو وائرل ہو گئی اور لوگوں نے ان کے حوصلے کی تعریف کی۔

آج لیریک کہتی ہیں: “جو چیز زیادہ نظر آتی ہے، وہی زیادہ قبول کی جاتی ہے۔” یہی وجہ ہے کہ وہ اب اپنی مصنوعی ٹانگوں کو چھپاتی نہیں، بلکہ انہیں اپنی پہچان کے طور پر پیش کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر نے دھوم مچا دی جس میں وہ اپنی مصنوعی ٹانگیں ہاتھ میں اٹھائے پُراعتماد انداز میں چل رہی ہیں۔

وہ فیشن کی دنیا میں ایک نئی روایت قائم کر رہی ہیں – ایسی روایت جہاں اختلاف کو خامی نہیں بلکہ خوبی سمجھا جاتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ مصنوعی اعضا صرف ضروری چیز نہیں بلکہ پہچان اور خوبصورتی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

لیریک کی کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ہماری وہ خوبیاں جو ہمیں دوسروں سے الگ کرتی ہیں، درحقیقت ہمیں منفرد اور خاص بناتی ہیں۔ وہ باڈی پوزیٹیویٹی کے ساتھ ساتھ “باڈی نیوٹرالٹی” کا پیغام دیتی ہیں – یہ کہ ہمارا جسم ہماری پوری پہچان نہیں ہے۔ لیریک جیسی ہر انسان اپنی انہیں ‘خامیوں’ کو طاقت میں بدل سکتا ہے، بس ضرورت ہے خود کو قبول کرنے کے حوصلے کی۔

@phenixsoul Trying to beat the London rush hour #confidence #sexandthecity #fyp #limbdifference #bratzdoll #model #nyc #nyfw #onthisday #modelwalk #fashion ♬ original sound – Stan 🙂
About OPPAK

آرتھوٹکس پروستھیٹکس پاکستان پاکستان میں آرتھوٹکس اور پروستھیٹکس کے شعبے کے لیے ایک مخصوص اور معلوماتی پلیٹ فارم ہے۔ ہمارا مقصد طلبہ، پیشہ ور افراد، مریضوں اور آجر اداروں کو مستند خبروں، تعلیمی مواقع، ملازمتوں، صنعت سے متعلق معلومات، اور کامیابی کی متاثر کن کہانیوں سے جوڑنا ہے، تاکہ اس شعبے میں آگاہی، رابطے اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈسکلیمر: آرتھوٹکس پروستھیٹکس پاکستان پر شائع کی جانے والی معلومات صرف تعلیمی اور آگاہی کے مقاصد کے لیے فراہم کی جاتی ہیں۔ ہم معلومات کی درستگی اور بروقت فراہمی کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، تاہم کسی بھی خبر، ملازمت، تعلیمی پروگرام یا دیگر معلومات کی حتمی تصدیق متعلقہ ادارے یا تنظیم سے کرنا صارف کی ذمہ داری ہے۔ آرتھوٹکس پروستھیٹکس پاکستان کسی بھی ادارے، ملازمت، تعلیمی پروگرام، مصنوعات یا خدمات کی سرکاری نمائندگی یا توثیق کا دعویٰ نہیں کرتا، الا یہ کہ اس کا واضح طور پر ذکر کیا گیا ہو۔ طبی مشورے، تشخیص یا علاج کے لیے ہمیشہ مستند اور رجسٹرڈ صحت کے ماہرین سے رجوع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!