سندھ کے غریب بچوں کی پیدائشی معذوری دور کرنے کے منصوبے کا جایزہ

خبریںJanuary 24, 2026

اسلام آباد: 20 جنوری 2026 — خاتون اول محترمہ عاصفہ بھٹو زرداری نے پرائم ہسپتال ہیلتھ کیئر فیسلیٹی کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد شفیع موسوی سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی اور بچوں میں پایا جانے والی پیدائشی کلَب فُٹ (ٹیڑھے پیر) کی اصلاح کے لیے جاری اقدامات، خاص طور پر سندھ کے پسماندہ علاقوں، کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر موسوی نے کلَب فُٹ سے متاثرہ بچوں کے مفت تشخیص اور سرجیکل علاج کی فراہمی، خصوصی کیمپوں کے انعقاد اور بین الاقوامی سرجیکل ٹیموں کے ساتھ تعاون سمیت اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ خاتون اول کو پروگرام کے دائرہ کار اور متاثرہ بچوں کی نقل و حرکت بحال کرنے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے پر اس کے ارتکاز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وضاحت کی گئی کہ کلَب فُٹ، جس کا طبی نام کانجنائٹل ٹیلیپس ایکوائنو وارس ہے، ایک عام پیدائشی معذوری ہے اور بچپن میں معذوری کی ایک بڑی قابلِ تدارک وجہ ہے۔ خاتون اول کو بتایا گیا کہ بروقت اور مفت مداخلت کے ذریعے ادارے نے ایک ہزار چھ سو اکیس سے زائد مریضوں کی تشخیصات کی ہیں اور دو سو باون بچوں کا کامیاب علاج کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جلد اور منظم انداز میں علاج کیا جائے تو یہ حالت مکمل طور پر درست ہو سکتی ہے۔

خاتون اول نے اس اقدام کے انسان دوستانہ پہلو کی تعریف کی اور قابلِ تدارک اور قابلِ علاج بچپن کی معذوریوں پر مسلسل توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت طبی امداد تک رسائی بچوں کو باعزت اور پیداواری زندگی گزارنے کے قابل بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر موسوی کو اس سنگین عوامی صحت کے مسئلے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سینیٹ پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیر رحمان، سید نوید قمر، رکن قومی اسمبلی، اور محترمہ شازیہ مری، رکن قومی اسمبلی بھی موجود تھیں۔

Leave a reply


اپنے عطیات سے معزور افراد کی بحالی میں مدد کیجیئے

Follow
Sidebar Search
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...