
کمر اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کسی بھی عمر میں پیش آ سکتے ہیں، مگر کچھ افراد ایسے ہیں جنہیں پیدائشی، حادثاتی یا بیماری کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی کے لیے خصوصی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسپائنل بریس بنیادی طور پر ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھنے، اسے سہارا دینے اور مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

سکولیوسس وہ حالت ہے جب ریڑھ کی ہڈی ایک طرف ٹیڑھی ہو جاتی ہے، اور اکثر بچوں اور نوجوانوں میں نظر آتی ہے۔ کائفوسسمیں ریڑھ کی ہڈی آگے کی طرف گڑھی ہوئی ہوتی ہے، جس سے کمر کا اوپری حصہ گول سا دکھتا ہے۔ لارڈوسس میں نچلی کمر اندر کی طرف زیادہ جھک جاتی ہے۔ ریڑھ کی ہڈی کا فریکچر زیادہ تر حادثے یا ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے
ہوتا ہے، جس میں ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے اور کمر کی مضبوطی متاثر ہو جاتی ہے۔

ریڑھ کی ہڈی کے لیے یہ بریس خاص طور پر سکولیوسس کے علاج میں بہت اہم ہے، کیونکہ یہ ریڑھ کی ہڈی کو صحیح پوزیشن میں رکھتا ہے اور بچے یا نوجوان کی بڑھتی ہوئی ہڈیوں کو
شروع میں بریس پہننا تھوڑا عجیب لگ سکتا ہے، مگر چند دن میں مریض اسے اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیتا ہے۔ بریس کے ساتھ ورزش اور جسمانی مشقیں بھی لازمی ہیں تاکہ پٹھے مضبوط رہیں اور حرکت محدود نہ ہو۔ مارکیٹ میں مختلف اقسام کے بریس دستیاب ہیں، مگر بہترین نتائج وہی دیتے ہیں جو ماہر آرتھوٹسٹ کے مشورے سے تیارکیے گئے ہوں۔
یہ ریڑھ کی ہڈی کو مزید ٹیڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔ بروقت استعمال سے درد کم ہوتا ہے، پٹھوں پر دباؤ کم ہوتا ہے اور بعض اوقات سرجری کی ضرورت بھی محدود ہو جاتی ہے۔
اگر اسپائنل بریس استعمال نہ کیا جائے یا دیر کر دی جائے تو مسئلہ بڑھ سکتا ہے، جس سے کمر یا گردن میں دائمی درد، پٹھوں کی کمزوری اور ریڑھ کی ہڈی کے مزید مڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی لیے اسپائنل بریس نہ صرف علاج کا حصہ ہے بلکہ کئی معاملات میں یہ ریڑھ کی ہڈی کو محفوظ رکھنے اور مزید بگڑنے سے بچانے میں انتہایئ مدد گار بھی ہے۔